انسان سے نفرت
کسی بھی انسان سے نفرت نہیں کرنا چاہئیے ، کیونکہ ہر
انسان کچھ مخصوص رجحانات کی بنا پر اپنا اپنا کردار ادا
کرتا ہے ۔۔ انسانوں کے ذہنی و فکری کیفیات مختلف مدارج
کے ہوتے ہیں ، ہر انسان اپنے ذہنی و فکری کیفیت کا پابند
ہوتا ہے ، شعور کا ارتقاء تو جاری رہتا ہے ، مگر کس کا
شعوری ارتقاء کس مرحلے پر ہے ، کس رفتار سے ہے ،
متحرک ہے یا منجمد ، یہ بھی مدنظر رکھنا چاہیے ۔۔ ہاں ،
دوسروں کی نفرت سے خود کو بچانا بھی ضروری ہے ،
کیونکہ جو بات یا کیفیت کسی کے شعور سے ماوراء ہو ، وہ
الزام خود پر نہیں لگاتا ، بلکہ اس بات اور کیفیت پر لگاتا
ہے ۔۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں